سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ماہ ہ کو نومبر ایک ارب تین سو چھہتر ملین دو لاکھ اڑتیس ہزار نو سو نو روپے موصول ہوئے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو نومبر 2021 میں ایک ارب تین سو چھہتر ملین دو لاکھ اڑتیس ہزار نو سو نو روپے موصول ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رواں برس نومبر کے مہینے میں اسلام آباد کی 38 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جسکی مد میں دو ملین نو لاکھ پندرہ ہزار روپے وصول کئے گئے، اسی طرح کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں ایک ارب تین سو پینسٹھ ملین چھ لاکھ ستاسی ہزار روپے وصول کئے گئے۔

جبکہ 41 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں ایک ملین دو لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کئے گئے اسی طرح 81 کمرشل عمارتوں کو تین ملین تین لاکھ ستر ہزار روپے میں این او سی جاری کئے گئے۔ جبکہ 142 رہائشی عمارتوں کو دو ملین پانچ لاکھ چوبیس ہزار روپے میں این او سی جاری کئے گئے، اسی طرح بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ مالکان کو 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیاواضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس ماہ نومبر 2021 میں ایک ارب تین سو چھہتر ملین دو لاکھ اڑتیس ہزار نو سو نو روپے موصول ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں