آئی جی اسلام آباد نے محکمہ کے اثاثہ جات کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

ٹریفک پولیس کے زیر استعمال 22 ناکارہ موٹر سائیکلز کو قابل استعمال بنانے پر ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال کی کاوشوں کوسراہا سرکاری گاڑیاں اور دیگر اثاثہ جات ہمارے پاس امانت ہیں ان کی بروقت مرمت اور تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،محمد احسن یونس

پیر 17 جنوری 2022 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے محکمہ کے اثاثہ جات کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ٹریفک پولیس کے زیر استعمال 22 ناکارہ موٹر سائیکلز کو قابل استعمال بنانے پر ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال کی کاوشوں کوسراہا ،اور ایم ٹی سٹاف کو 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیااور کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور دیگر اثاثہ جات ہمارے پاس امانت ہیں ان کی بروقت مرمت اور تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس لائینز ہیڈکوارٹر میں ٹریفک پولیس کے زیر استعمال کھڑی ناکارہ موٹر سائیکلز کو مرمت کروانے احکامات جاری کیے تھے جس پر ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے ہدایات دیں کہ ان ناکارہ موٹر سائیکلز کی فوری طور پر مرمت کروا کر دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں کھڑے ان 22 موٹر سائیکلز کا دوبارہ معائنہ کیا ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد کو مرمت سے پہلے اوربعد دونوں طرح کا کام دکھایا اوربتایا کہ یہ کس طریقے سے کام ہوا جس پر آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے 22 ناکارہ موٹر سائیکل کو قابل استعمال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، آئی جی اسلام آباد نے ایم ٹی سٹاف کو بھی شاباش دی اور 50ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا.آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا یہ موٹر سائیکلز ہمارے پاس گورنمنٹ کی پراپرٹی ہیں اور ہمارے پاس امانت ہیں ان کی مرمت اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں