اسلام آباد:تھانہ آئی نائن کے علاقے سے ملزم کا فیملی کورٹ کے نام پر فراڈ

عمر رسیدہ خاتون کو ڈیڑھ لاکھ سے محروم کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) تھانہ آئی نائن کے علاقے سے ملزم نے فیملی کورٹ کے نام پر فراڈ کرتے ہوئے۔عمر رسیدہ خاتون کو ڈیڑھ لاکھ سے محروم کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بڑے بھائی فاروق اعظم کا جج جواد عادل صاحب کی سول کورٹ میں کیس تھا۔

جس میں ان کو ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میری والدہ کیس کی تاریخ پر ایف ایٹ کچہری گی تو ادھر عدالت کے باہر اریج کیانی نے میری والدہ کو کہا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے دیں۔تو میں آپ کے بیٹے کو رہا کروا دوں گا۔ہم نے اس کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیے۔لیکن پھر بھی میرے بھائی کو ایک سال قید ہوئی۔ ملزم اریج کیانی نے دھوکہ دہی سے میری والدہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے لئے۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ آئی نائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 135 بجرم 420 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں