وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ

بدھ 18 مئی 2022 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار 114 سے بڑھ کر 115 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت کے پولن کی رہی جو 16 پولن فی مکعب میٹر تھی۔ اس کے علاوہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 19، گھاس سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 06 فی مکعب میٹر جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 65 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں