صدرمملکت کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

امید ہے نومنتخب عہدیداران ملک میں ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے اقدامات مزید تیز کریں گے، عارف علوی

منگل 21 مارچ 2023 16:16

صدرمملکت کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نازآفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی کو اے پی این ایس کا متفقہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ملک میں ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے اقدامات مزید تیز کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے امتنان شاہد کو بطور سینئر نائب صدر، محمد اسلم قاضی کو نائب صدر، ایس ایم منیر جیلانی کے بطور جائنٹ سیکرٹری اور شہاب زبیری کے بطور فنانس سیکرٹری اے پی این ایس منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں امن، برداشت، اخلاقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کرے۔ ڈاکٹر عارف علوی نیفیک نیوز کے تدارک کیلئے اخبارات کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ سماجی مسائل ، خواتین اور خصوصی افراد کے حقوق پر لوگوں میں آگاہی پیدا کریں۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں