21 اپریل کے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیاں جمعہ کو رات 12 بجے ختم ہوجائیں گی ،قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی الیکشن کمیشن

جمعہ 19 اپریل 2024 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان 21 اپریل کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق آج 19 اپریل کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گنتی کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں