قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

جمعہ 19 اپریل 2024 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی، 62 لاکھ سے زائد بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا ، بیلٹ پپیرز متعلقہ حلقوں کے ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیے گیے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا ان حلقوں کیلئے 62 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بیلٹ پپیرز چھاپے گئے بیلٹ پپیرز اسلام آباد اور کراچی کی پرنٹنگ پریس میں چھاپے گئے ہیں اور بیلٹ پپیرز متعلقہ حلقوں کے آر اوز تک پہنچا دیے گیے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں25 لاکھ 50 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 36 لاکھ 10 ہزار 560 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر 47 اور صوبائی اسمبلی کی16حلقوں پر 191امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں ضمنی انتخابات کل بروز اتوار21 اپریل کو ہوں نگے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں