پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض 22 اپریل کو منایا جائے گا،

ہفتہ 20 اپریل 2024 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض 22 اپریل کو منایا جائے گا، زمین کی حفاظت سب کی یکساں ذمہ داری ہے، جس کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 22 اپریل کو "ارتھ ڈے"منایا جاتا ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کی جا سکے۔ عواں سال یومِ ارض کا موضوع "ری سٹورنگ ارتھ" یا زمین کے قدرتی ماحول کی بازیابی ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ ہم آج زلزلوں، سمندری طوفانوں، خشک سالی ، وائلڈ فائرز اور قحط وغیرہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں اور اگر مناسب اقدامات نا اٹھائے گئے تو مستقبل میں قدرتی آفات کی شرح مزید بڑھے گی۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے ملک بھرمیں سرکاری اور نجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں