الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:30

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ اٴْن کے شکایت کے بروقت اًزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائیگی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کییگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کیلئے (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میل [email protected] پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کیلئے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔ (EMCC) پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں