سینیٹ اجلاس ری شیڈول،22 کے بجائے 25 اپریل کو ہوگا

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) سینیٹ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ،22 اپریل کو ہونے والا اجلاس 25 اپریل کو طلب کرلیا گیا ،ایوان صدر ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 22 اپریل کو ہونے والا سینٹ اجلاس 25 اپریل بروز جمعرات سہ پہر چار بجے طلب کر لیا،صدر مملکت نے سینٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں