امیرمقام کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوااورحکام سے رابطہ .

حالیہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اورانفراسٹرکچر کی بحالی کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام رابطہ کیا ہے اور انہیںحالیہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کی ہدایت کی ہے ،انجینئر امیرمقام نے خوازہ خیلہ سے بشام شاہراہ پر آسمانی موڑ کے مقام پر ہونے والے لینڈسلائڈنگ پر گہرے تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ خوازہ خیلہ بشام شاہراہ کی بحالی کیلئے فوری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، خیبرپختونخوا میں مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے کر فی الفور کھولا جائے، شانگلہ، قراقرم ہائی وے اور پورے شمالی علاقہ جات سے رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے جس سے عوام سمیت تاجر برادری کو بڑے مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں، وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی بحرین تا کالام سڑک کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام سمیت سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،رابطہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں