آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دئیے گئے

منگل 23 اپریل 2024 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دئیے گئے۔منگل کو نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی رینک کے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تمام تھانہ جات کے علاقوں میں تعینات کئے گئے۔ان نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کے ساتھ نوجوان اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں جرائم کا خاتمہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں