آئی جی اسلام آباد کا مختلف ناکوں کا دورہ، اہلکاروں سے ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مختلف ناکوں کا دورہ کیا۔منگل کو آئی جی اسلام آباد نے ناکوں پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ تمام جوان ڈیوٹی کے دوران حفاظتی کٹ ضرور پہنیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ناکہ جات پر ایس او پیز کو مکمل کیا جائے، تمام ناکہ جات پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ناکوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور 48 گھنٹوں میں تمام ناکوں کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں