اسلام آباد پولیس کا فائنانشل اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنا نے کا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2024 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی پولیس نے جرائم کنٹرول کرنے کے لئے دو نئے یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس میں فائنانشل اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنائے جائیں گی ،دونوں یونٹ بنانے کا فیصلہ جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے،تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو اس حوالے سے خصوصی ٹرینگ بھی دی جائے گی،فائنانشل کرائم یونٹ سے ایف آئی اے سے ورک لوڈ کم ہو گا،دونوں یونٹ میں شامل افسران و اہلکاروں کی ٹرینگ پولیس لائن میں کی جائے گی،دونوں یونٹ الگ الگ کارروائیاں کر سکیں گے،کرائم کنٹرول کرنے کے لئے ان یونٹس کو خصوصی اختیارات بھی دیئے جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں