آئی جی اسلام آباد کا سکیورٹی ڈویژن کا دورہ

سینئر پولیس افسران سے ڈپلومیٹک انکلیو اور سکیورٹی ڈویژن سے متعلق بریفنگ لی

منگل 23 اپریل 2024 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کرکے سینئر پولیس افسران سے ڈپلومیٹک انکلیو اور سکیورٹی ڈویژن سے متعلق بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا،انہوں نے سینئر پولیس افسران سے ڈپلومیٹک انکلیو اور سکیورٹی ڈویژن سے متعلق بریفنگ لی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط کریںاورکمیونٹی پولیسنگ کو ترجیح دیں ،سکیورٹی ڈویژن میں جاری ترقیاتی اور فلاحی امور کو تیز کیا جائے،ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات اور ریاستی اور بین الاقوامی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو فعال کیا جائے،سکیورٹی ڈویژن کی نفری کی نفسیاتی جانچ عمل میں لائی جائے گی اور سکیورٹی ڈویژن میں نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ تمام سکیورٹی سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور سکیورٹی نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں