اسلام آباد،ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرزکی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

منگل 23 اپریل 2024 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرزکی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کو تعینات کر دیا گیا،اس حوالے سے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا،آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اے ایس آئی رینک کے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تمام تھانہ جات کے علاقوں میں تعینات کئے گئے،ان نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کے ساتھ نوجوان پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں