اسلام آباد،شہر یو ں کو لوٹنے میں مطلو ب سابقہ ریکا ر ڈ یافتہ گر وہ کے دو ارکان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آبادپولیس تھانہ آبپارہ پولیس نے اپنے آ پ کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہر یو ں کو لوٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب سابقہ ریکا ر ڈ یافتہ گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والی گا ڑ ی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اپنے آ پ کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہر یو ں کو لوٹنے کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد با بر اور راج ولی کے نا موں سے ہو ئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وائر لیس سیٹ اور چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ''پکار''15- یا آ ئی سی ٹی "15-ایپ پر فوراً اطلا ع دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں