آئی جی اسلام آباد کا سیف سٹی کا دورہ ،مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا،افسران سے بریفنگ لی

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیااورافسران سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور افسران سے بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں ورچوئل پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن سیفٹی ایپ لانچ کی جائے گی،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا سیف سٹی اسلام آباد میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس صلاحیت کے حامل کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور سیف سٹی ڈیٹا پروٹیکشن کو یقینی بنایا جائے گا،اس کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کی صلاحیت کو بھی مزید بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں