سپیکرقومی اسمبلی نے ارکان کو مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھےافراد سے ہاتھ ملانے سے روک دیا

منگل 23 اپریل 2024 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھنے والے افراد سے ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر نے کہا کہ ایک رکن کی طرف سے اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھنے والے افراد کے ساتھ ارکان ہاتھ ملا رہے ہیں جو خلاف قواعد ہے ارکان کو اس سے گریز کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں