پرائم منسٹرنیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ: مینزاورویمن ایونٹ پنجاب نے جیت لئے

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے انعامات تقسیم کئے

جمعہ 3 مئی 2024 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ کے مینز اور وویمنز ایونٹ پنجاب نے اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گونمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کی میزبانی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کیزیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ایونٹ کے وویمنز فا?نل میں پنجاب بی نے پنجاب اے کو 0-3سے شکست دی۔

پنجاب اے کی کپتان رمشا نیاز نے طیبہ لطیف کو 11-7، 6-11، 11-4، 8-11، 9-11سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں صبا سید نے تانیہ خان کو سخت مقابلے کے بعد 11-7، 6-11، 11-2، 8-11، 8-11سے جبکہ شما?لہ جاوید نے لیلہ نایاب کو 9-11، 12-10، 8-11، 11-5، 7-11سے شکست سے دوچار کیا۔ وویمنز ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخواہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

مینزٹیم ایونٹ کے فا?نل میں پنجاب اے نے کے پی اے کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت 1-3گیم سے شکست دی۔

پنجاب اے کے عطا المنان نے اوایس خان کو 11-6، 8-11، 7-11، 4-11سے سے شکست دی۔ کے پی اے کے عبید شاہ نے پنجاب کے پارس اعظم کو 10-12، 8-11، 11-6، 7-11سے زیر کیا جبکہ پنجاب کے عثمان نواز نے ہارون خان کو 7-11، 9-11، 11-6، 8-11سے اور عطا المنان نے عبید شاہ کو 7-11، 5-11، 8-11سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود تھے جنہوں نے میزبان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر اسپورٹس وسیم اختر، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد السلام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرے۔چھ روزہ ایونٹ میں مجموعی طورپر دس دس ٹیموں نے حصہ لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں