نیپرا نے کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن ٹیرف کی درخواست پر شراکت داروں کی رائے کے لیے نوٹس شائع کر دیا

جمعہ 3 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن ٹیرف کی درخواست پر شراکت داروں کی رائے کے لیے نوٹس شائع کر دیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق انویسٹمنٹ پلان پر فیصلے کے بعد یہ کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کا اگلا مرحلہ ہے ،بیس ٹیرف کی مد میں 3 روپے 80 پیسے کی رقم کا صارفین کے بلوں میں تعین کردہ نرخ سے تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ نیٹ ورک میں استحکام مستقبل کی گروتھ کو یقینی بنانے اور صارفین کو بجلی منتقل کرنے کے لیے ضروری ہے ،کے الیکٹرک کی درخواست پورے پاور سیکٹر پر لاگو قواعد و ضوابط کے تحت دائر کی گئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ نجکاری سے اب تک انویسٹمنٹ کے ذریعے لائن لاسز کی شرح میں واضح کمی اور صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے ،مستقبل میں بھی اسی رجحان کو جاری رکھنے کے لیے یہ ڈسٹریبیوشن ٹیرف پٹیشن پر فیصلے کا کردار ہوگا ،کے الیکٹرک کا 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف اس وقت زیر غور ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں