جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلی کا رکن نامزد کر لیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلی کا رکن نامزد کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلی کا اجلاس رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی زیر صدارت ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مفتی اعظم مملکت سعودی عرب اور رئیس شؤن الحرمین شیخ عبد الرحمان السدیس سمیت عالم اسلام کے اہم نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں