ایوان میں اراکین کو نشستوں کی الاٹمنٹ تمام جماعتوں کے چیف وہپ نے مل کر کرنی ہے، ڈپٹی سپیکر

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی سپیکر سید مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ ایوان میں اراکین کو نشستوں کی الاٹمنٹ تمام جماعتوں کے چیف وہپ نے مل کر کرنی ہے، ایوان میں کسی بھی رہنما کی تصویر نہیں لائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر نثار جٹ نے کہا کہ ارکان کو ان کی نشستیں الاٹ نہیں کی گئی ہیں ہماری خواہش ہے کہ ایرانی صدر مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں تاکہ دنیا تک پیغام دیں کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی پی کی بھی یہی استدعا ہے کہ نشستیں مختص کریں۔ ڈپٹی سپیکر نشستیں مختص کرنے کا کام چیف وہپ نے مل کر کرنا ہے۔ ایوان میں تصویرلانے کی قواعد اجازت نہیں دیتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں