تھانہ سٹی ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے ایس ایچ او سمیت دیگر 4ملازمین کے خلاف گرفتار ملرم کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ایف آئی آر درج

ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ،مقتول کے والد نے قاتلو ں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے جلد انصاف کا مطالبہ کر دیا

بدھ 24 اپریل 2024 17:40

اسلام آباد/ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) تھانہ سٹی ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے ایس ایچ او سمیت دیگر 4ملازمین کے خلاف گرفتار ملرم کو تشددکا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او اکرم شہباز اور دیگر اہلکاروں عرفان چیمہ وغیرہ نے روز گار کی غرض سے ڈسکہ میں رہائش پذیر فیملی کے جواں سالہ بیٹے محمد عثمان کو مختلف مقدمات سے مطلوب کہ کر اس کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش شدیدتشدد کیا جس سے محمدعثمان جان بحق ہو گیا ۔

مقتول محمد عثمان کے والد حمیدمحلہ مظفرآباد عارف والا ضلع پاکپتن نے پولیس کے الزمات کو رد کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کو درخواست دی کہ ( ایس ایچ او )اکرم شہباز ،عرفان چیمہ ہمران 3دیگر پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر نمبر 915/24تھانہ سٹی ڈسکہ زیر دفعہ 302-147-149مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔مقتول کے والد نے قاتلو ں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے جلد انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں