میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن

بدھ 24 اپریل 2024 19:28

میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

افضل چن نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جس کے لیے میں خود تحریک انصاف کے پاس گیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں