الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پرایک بار پھر اعتراض عائد کردیا،30 اپریل کو طلب

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے 30اپریل کو طلب کرلیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارتی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو 30اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراض عائد کیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چار مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں…. اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں