سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی تو شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، سٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمٰن اور پولیس کے وکیل کاظم عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس سے رپورٹ مانگی تھی، آگئی ہے کیا؟ سٹیٹ کونسل نے کہا کہ جی رپورٹ آگئی ہے اور عدالت میں جمع کرا دی ہے، دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کرتے ہیں، فریقین میں سے کوئی کمنٹس دینا چاہتا تو ایک ہفتہ میں دے دیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں