ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے اور ایوان کو سفارشات مرتب کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا اختیار دینے سے متعلق تحریک کی منظوری

جمعرات 25 اپریل 2024 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سینیٹ نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے اور ایوان کو سفارشات مرتب کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا اختیار دینے سے متعلق تحریک کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں قائد ایوان سینیٹر اسحق ڈار نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے لئے رولنگ دی اور کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا جن میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر سید علی ظفر شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ 29 اپریل کو اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں