شیرافضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا کہ شیر افضل مروت کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ کے خلاف پرچہ نہیں ہوا عدالتی استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قصور میں جلسہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا شیر افضل مروت نے بتایا کہ قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔عدالت نے شیر افضل مروت کی دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں