ایوان میں اراکین کو فلور چیف وہپ کی طرف سے دی گئی فہرست کے مطابق دیا جاتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایوان میں اراکین کو فلور چیف وہپ کی طرف سے دی گئی فہرست کے مطابق دیا جاتا ہے جبکہ میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کو درست سمت ڈھالنے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ 3 دن سے وہ فلور مانگ رہے ہیں تاہم انہیں فلور نہیں دیا گیا جس پر سپیکر نے کہا کہ ایوان میں بات کرنے کیلئے ترجیح فہرست متعلقہ چیف وہپ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

لسٹ آنے پر ہم فلور دیتے ہیں اس لئے متعلقہ چیف وہپ اپنی فہرست دیا کریں۔ طاہر اقبال نے کہا کہ معیشت درست ہوگی تو پاکستان درست راہ پر چلے گا، سودی نظام سے جب تک دوری اختیار نہیں کرینگے یہاں معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بھی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ اس کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ اس ایوان میں موجودماہرین کی ٹیمیں بنا کر متعلقہ وزارتوں میں سیل بنایا جائے اور ان کو استعمال کر کے پاکستان کی بہتری کیلئے ملکر کام کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں