آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ

جمعہ 26 اپریل 2024 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کمانڈ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جمعہ کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائزہ کانفرنس میں خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔میٹنگ میں تین دن کی کارکردگی اور اہداف کا جائزہ لیا گیا۔کوتاہی اور غفلت برتنے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

گزشتہ تین دن میں آئی جی کے جاری احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ایک ایک جاری حکم پر تفصیلی بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

جاری احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے احکامات جاری کئے کہ تمام افسران مکمل رپورٹ اعداد و شمار کے ساتھ بھیجیں ،نائٹ پٹرولنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کی جائے، 1715 آئی جی پی شکایت سیل پر آنے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،کے پی آئیز کا جائزہ لیا اور مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔میثاق مراکز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔تمام ڈویژنز کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔آئی جی اسلام آباد نے حکم دیا کہ شعبہ جاتی مہارت کے لیے متعلقہ اداروں سے معاونت لیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں