پرانے نیشنل ہائی وے پر کام جلد شروع کیا جائے گا اس کا ٹینڈر ہوچکا پچاس کروڑ روپے مختص ہیں، عبدالعلیم خان

جمعہ 26 اپریل 2024 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) قومی اسمبلی اجلاس میں سیلاب سے تباہ شاہراہوں کی مرمت پر رکن اسمبلی نفیسہ شاہ کے توجہ دلانوٹس پر وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرانے نیشنل ہائی وے پر کام جلد شروع کیا جائے گا اس کا ٹینڈر ہوچکا پچاس کروڑ روپے مختص ہیں دسمبر تک سیلاب سے تباہ پرانے نیشنل ہائی وے پر کام مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح میں سکھر حیدر آباد موٹر وے سر فہرست ھیبابو سرٹاپ سے ٹنل بنا کر مین سڑک بنانے کا معاملہ بھی خصوصی طور بر دیکھوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں