ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈکواٹر میں عوامی سماعت مکمل

جمعہ 26 اپریل 2024 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈکواٹر میں عوامی سماعت مکمل ، عوامی سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے جی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کی سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی اس سے قبل صارفین سے فروری کے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت صارفین سے 1روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں