دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں، این ڈی ایم اے

جمعہ 26 اپریل 2024 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری و عملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ بہائو تیز ہونے کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں، دریا سے منسلک علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں، نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر محتاط رہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں