محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
ہفتہ 27 اپریل 2024 15:11
(جاری ہے)
محسن نقوی نے بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کا بھی حکم دیا اور غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں،ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ٹریفک جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا، اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کررہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس کے موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس،علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سی ٹی او نے بھی شرکت کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دورہ میں دونوں ممالک میں توانائی سے متعلق تعاون اور تجارت و سرمایہ ..
سانحہ 9 مئی مجرمانہ فعل تھا، ملوث افراد کا مجرمانہ ٹرائل ہونا چاہیئے ، رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..
نو مئی کے واقعات کے ثبوت عدالتوں کے سامنے ہیں، کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات ..
پاکستان کا معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں،ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں ، سینیٹرشبلی فراز
لاہورایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بحالی کا وقت رات 10 بجے تک بڑھا دیا گیا، ترجمان سی اے اے
صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ
وفاقی محتسب برائے فیصل آباد کے معزز نمائندے شاہد حسین جیلانی کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،حملوں کا اصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین ..
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
گوادر، نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو قتل کردیا
بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دورہ میں دونوں ممالک میں توانائی سے متعلق تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی ہر سازش کو قوم ناکام بنائے گی، حمزہ شہباز
-
سانحہ 9 مئی مجرمانہ فعل تھا، ملوث افراد کا مجرمانہ ٹرائل ہونا چاہیئے ، رانا ثناء اللہ
-
کچا راوی روڈ کے علاقے سے گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑا گیا
-
چودھری پرویزالٰہی کٍواڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
ویڈیولنک حاضری کی درخواست پرفواد چودھری کے وکیل کو تیاری کی مہلت
-
نو مئی کے واقعات کے ثبوت عدالتوں کے سامنے ہیں، کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
پاکستان کا معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں،ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں ، سینیٹرشبلی فراز
-
گوادر میں معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان
-
صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ
-
پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ