ضلع کچہری میں ہیڈ کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے مابین بحث کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد کا واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وفاقی دارلحکومت کی ضلع کچہری میں ہیڈ کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے مابین بحث کے دوران ہیڈ کانسٹیبل نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واقعہ کا نوٹس لے کر دونوں افسران کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری واقعہ کی انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی ویلفئیر ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ فورس کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں