ملک میں حالیہ بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے، قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون کا بیان

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) قومی وطن پارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں مسلسل بارشوں کی پشنگوئی سے فصلوں اور کچے گھروں کی تباہی کا خدشہ ہے،صوبائی حکومت عوام کیلئے کوئی حکمت عملی مرتب دے۔احمد نوازُخان نے کہا کہ سیلاب جیسی ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیئے ، مرکزی حکومت کو بھی صوبائی حکومتوں کی اس سلسلہ میں بھرپور مدد کرنی۔ چاہئیے ،اگر بروقت حکمت عملی مرتب نہ کی گئی تو ملک میں نقصان کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں