سب انسپکٹر کے ساتھ تلخی:ہیڈ کانسٹیبل نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) اسلام آباد کچہری میں ہیڈ کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے مابین بحث کے دوران ہیڈ کانسٹیبل نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر دونوں افسران کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کو فوری واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ایس پی لیگل کی سیٹ پر تعینات جونئیر سب انسپکٹر نعیم یوسف کے دفتر میں پیش آیا۔

نعیم یوسف کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل سے سابق ڈی ایس پی لیگل کیخلاف زبردستی بیان لینے کے باعث واقعہ پیش آیا۔جونئیر ترین سب انسپکٹر کی طرف سے ایس پی کی سیٹ پر تعینات نعیم یوسف کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل کو گزشتہ کئی دنوں سے دبایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

نعیم یوسف کی جانب سے مبینہ طور پر ہیڈ کانسٹیبل غیر اخلاقی مغلظات بھی دی گئیں۔ہیڈ کانسٹیبل کی جانب سے جھوٹا بیان نہ دینے کی وجہ سے دباؤ میں آکر گلے میں تار ڈال کر خود کشی کی کوشش کی۔

لیگل برانچ آفس میں شور شرابے پر وکلا بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔وکلا اور دیگر ملازمین کی مداخلت کے باعث ابتدائی طور پر ہیڈ کانسٹیبل کو بچا لیا گیا۔دفتر میں موجود دیگر ملازمین کی جانب سے بھی مداخلت کرکے ہیڈ کانسٹیبل کو بچا لیا گیا۔اسلام آباد ایس پی لیگل کی سیٹ پر جونئیر افسر کی تعیناتی کے باعث مختلف دفتری امور بھی خراب ہو کر رہ گئے۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر دونوں افسران کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز کو فوری واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔اس موقع پر ائی جی اسلام اباد پولیس سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ سپاہی کی ویلفئیر ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اور فورس کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں