پی ٹی ڈی سی کا پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے حوالے سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے اس ویبینار کو ماڈریٹ کیا۔اپنے ابتدائی خطاب میں آفتاب رانا نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ڈاکٹر مبشر افتخار کا تعارف کرایا جو ملائیشیا میں میڈیکل ٹورازم کی صنعت میں ایک انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں اور انہوں نے ملائیشیا میں میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے لیے ابتدائی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عالمی طبی سیاحت کے مرحلے پر ملائیشیا کی اہمیت کو تشکیل دینے میں ان کی فعال شرکت کو خوب سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈاکٹر مبشر افتخار نے اس موضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور پاکستان کو میڈیکل ٹورازم کے عالمی نقشے پر لانے کا روڈ میپ پیش کیا۔ بحث میں تمام شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈاکٹر مبشر سے مختلف حکمت عملیوں کے بارے میں مزید وضاحت حاصل کرنے کے لیے مختلف سوالات پوچھے جو پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس ویبینار میں پی ٹی ڈی سی ، وزارت قومی صحت خدمات، میڈ آسک، ہسپتالوں اور ٹور آپریٹرز کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ واضح ر ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلے ہی پاکستان میں میڈل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں