گندم کی فصل آنے پرکسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے، نصراللہ رندھاوا

منگل 30 اپریل 2024 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے،کسانوں سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے،انھوں نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پر نٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔نصر اللہ رندھاوا نے کہا حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے، جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے، گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں۔… اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں