حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، علی محمد خان

پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اندرونی معاملات پر پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے،گفتگو

منگل 30 اپریل 2024 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے۔ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کر سکتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ جس کو بھی کندھا ملا وہ کندھے پر بیٹھ کر آیا، حکومت فارم47 کی ہے لیکن ا قتدار انجوائے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دشمن نہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا کر آگے بڑھیں، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ سب چیزوں سے اہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے۔علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اندرونی معاملات پر پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں