سی سی پی میں ایئر یونیورسٹی کے طلبائ کے لئے کمپٹیشن قانون کی آگاہی پرسیمینار

منگل 30 اپریل 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سی سی پی ہیڈ کوارٹر میں ایئر یونیورسٹی سکول آف مینجمنٹ (اے یو ایس او ایم) کے طلبائ اور فیکلٹی ممبران کے لیے کمپٹیشن قانون پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔شرکائ میں بی بی اے پروگرام کے چھٹے سمسٹر کے طلبائ شامل تھے، ان کے ساتھ اے یو ایس او ایم کے ڈین ڈاکٹر معین اے ظفر، شعبہ بزنس سٹڈیز کے چیئر ڈاکٹر عامر اسحاق اور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر جناب محمود کریم بھی شامل تھے۔

شرکائ کا استقبال ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، چیئرمین سی سی پی، مسٹر سلمان امین، ممبر سی سی پی، ڈائریکٹر جنرلز اور سی سی پی کی سینئر انتظامیہ نے کیا۔اپنے ابتدائی کلمات میں، جناب سلمان امین نے کمپٹیشن قانون سے آشنا ہونے کے لیے شرکائ کے جوش و جذبے کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے معاشیات کے میدان میں کمپٹیشن قانون کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا اور اس کے اصولوں کو سمجھنے سے طلبائ کو حاصل ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس طرح کیے سیمینار نظریہ اور عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو طلبائ کو پیشہ ور افراد کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعے سیکھنے کے قیمتی تجربات فراہم کرتے ہیں۔سیمینار کا بنیادی مقصد طلبائ کو سی سی پی کے مینڈیٹ اور آپریشنز سے متعارف کرانا تھا۔ کمپٹیشن قانون کے مختلف پہلوؤں پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں بالادستی کا غلط استعمال، ممنوعہ معاہدوں، دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں، اور انضمام اور حصول شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں