آئی جی اسلام آباد کاتھانہ ترنول سے ملزم کے فرار کے واقعہ کا نوٹس ، انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

منگل 30 اپریل 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد نے تھانہ ترنول سے ملزم کے فرار کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ ترنول کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو وارنٹ حاصل کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا،ملزم نے دوران حراست فرار ہونے کی کوشش کی ،ملزم نے تھانے کی چھت سے ساتھ والے گھر میں چھلانگ لگا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ ہوتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں