وفاقی حکومت کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کا پنجاب سے تبادلہ کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

بدھ 1 مئی 2024 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کا پنجاب سے تبادلہ کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کردیا ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ فورا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں