سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں کہاگیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، حکومت کی جانب سے بغیر کسی جواز کے کنول شوزب کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے،کنول شوزب کو اپوزیشن پارٹی کا حصہ ہونے کے باعث بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، کنول شوزب کا نام نو فلائی لِسٹ، ای سی ایل، پی سی ایل یا کسی بھی ایسی لسٹ سے نکالا جائے جس سے کنول شوزب پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی ہو، درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر امیگریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں