ایرانی سفیر کا صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت پاکستانیوں کی مشکل وقت میں ایرانی عوام کیلئے دعائوں اور ہمدردی پر خراج تحسین

پیر 20 مئی 2024 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدم نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کیلئے دعائوں اور ہمدردی کے لیے تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر لوگوں کی خیریت اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں