سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی

جمعہ 10 مئی 2024 15:37

سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 14مئی کو نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے رجسٹرار آفس نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سابق مستعفی جج اعجاز الاحسن نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کو درست قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں