پلاننگ ونگ شہر کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

ہفتہ 11 مئی 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) چیئرمین سی ڈی اے نے پلاننگ ونگ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔اجلاس میں پلاننگ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے اور شہری ترقی میں اہم ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں چیئر مین سی ڈی اے کو پلاننگ ونگ کے دائرہ اختیار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شہر کی ماسٹر پلاننگ، زوننگ ریگولیشنز، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، عوامی مشاورت اور سرکاری اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے نے شہر کی ترقی کو آگے بڑھانے اور اس کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے میں پلاننگ ونگ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مؤثر شہری منصوبہ بندی ایک متحرک اور قابل رہائش شہر کی بنیاد ہے اور پلاننگ ونگ اس وژن کو حاصل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاننگ ونگ ہمارے شہر کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پلاننگ ونگ کی مہارت اور لگن پائیدار شہری ماحول پیدا کرنے میں اہم ہے جو ہمارے رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، معاشی ترقی کو سپورٹ کرتا ہے اور مجموعی معیار زندگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں