متاثرہ علاقوں میں بجلی کاعارضی تعطل دور کرنے کے لیے متبادل فیڈرز پر لوڈ منتقل کیا جا رہاہے،ترجمان آئیسکو

ہفتہ 25 مئی 2024 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی فراہم کرنے کے لیے متبادل فیڈرز پر لوڈ منتقل کیا جا رہاہے، پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کے نزدیک 11 کے وی کیبل ڈک ھول میں آتشزدگی کی وجہ سے کھنہ ڈاک اور راول سب ڈویژن کے چار فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہو ئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں سروسز روڈ ایسٹ ہائی وے ضیا مسجد اور اقبال ٹاؤن شامل ہیں۔متاثرہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے متبادل فیڈرز پر لوڈ منتقل کیا جا رہاہے۔آتشزدگی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں