پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر جواب تیار کرلیا

منگل 14 مئی 2024 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر جواب تیار کرلیا۔پی ٹی آئی نے جواب کو حتمی شکل دیدی۔چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر رئوف حسن نے جواب تیار کیا۔پی ٹی آئی جلد اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی۔پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق شواہد اکھٹے کرلئے۔

(جاری ہے)

شواہد کے ساتھ جواب جمع کرایا جائیگا،جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے،انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں،الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدا عاکی۔پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے،پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے،جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں